کوئٹہ (آن لائن )محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے پشتون تحفظ موومنٹ اورنیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنمائوں کی بلوچستان آمد پر 90روز کے لیے پابندی عاید کردی ہے۔محکمہ داخلہ وقبائلی امور بلوچستان کے 11نومبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی جانب سے بلوچستان مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960ء کے سب سیکشن (5)(1)(a)اور(c) کے تحت پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنمائوں منظور احمد پشین ،رکن قومی اسمبلی علی وزیر ، سید محسود عالم ، عبداللہ ننگیال اور ثنااعجاز کے علاوہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی بلوچستان آمد پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔پابندی کا اطلاق 11نومبر 2021ء سے 8جنوری 2022ء تک ہوگا ۔محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے مطابق90روز داخلے پر پابندی کا اطلاق عوامی مفاد اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے کیاگیا ہے۔