فیصل آباد:کپڑا فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کی چھت گرگئی، اطراف کی عمارتیں خالی کرالی گئیں، ریسکیوں کی 10گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ اے کٹیگری کی ہے، فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے اطراف کے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت میں مو جود ٹین کی چھتوں کا لوہا پگھل رہاہے ، جس کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے، انڈسٹریل ایریا میں اطراف میں عمارتیں ہونے کے وجہ سے بھی دشوار کا سامنا ہے۔
فیکٹری عملے کا کہنا تھا کہ آگ شاٹ سرکٹ لگنے کی وجہ سے لگی ہے ، ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے،اطراف کی فیکٹریوں سے گوداموں میں موجود کپڑا نکالا جارہاہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل آباد کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے، جس کے بعد فیصل آباد کی متعلقہ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کررہی ہیں۔