مغربی ممالک کی روس اور چین کے درمیان تعلقات کمزور کرنے کی کوشش

172

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ روس کے چند مغربی شراکت دار چین کے ساتھ ان کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ چند مغربی شراکت دار روس اور چین کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کوششوں سے بخوبی واقف ہیں، اور ہم اپنے چینی دوستوں کے ساتھ مل کر سیاسی، اقتصادی اور دیگر تعاون کو وسعت دے کر ان کوششوں کا جواب دیتے رہیں گے۔