جیکب آباد، بلدیہ ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر بینظیر پارک شہریوں کے لیے بند

491

جیکب آباد( نامہ نگار) بلدیہ ایڈ منسٹریٹر کے حکم پر بینظیر پارک عام شہریوں کے لیے بنداور بااثرافراد کے لیے مخصوص کر دیاگیا۔بااثر بلا روک ٹوک پارک میں چہل قدمی کرنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کا بینظیر پارک بلدیہ نے مرمت کے نام پر عام شہریوں کے لیے بند کردیا ہے۔ بینظیر پارک کو صرف بااثروں کے لئے مخصوص کرنا قابل افسوس ہے انتظامیہ کی اس رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ شہریوں نے پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر بلدیات ناصر شاہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب اس سلسلے میںبلدیہ جیکب آباد کے ایڈ منسٹریٹر ذوالفقار دائودپوتہ سے رابطے کی کوشش کی گئی پر ہمیشہ کی طرح اُن کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔