حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سیہون کی رہائشی نغمہ سولنگی نے اپنے شوہر کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی مرضی سے شیراز علی سے شادی کی ہے جس کے باعث میرے رشتہ دار دشمنی پر اُتر آئے ہیں میرے شوہر کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے کسی نے ورغلایا ہے نہ ہی اغوا کیا ہے میں نے اپنی مرضی سے شیراز علی سے شادی کی ہے حکام بالا ہمیں تحفظ فراہم کریں۔