یونائیٹڈ ورکرز یونین کے وفد کی واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین سید نجمی عالم سے ملاقات مسائل سے آگاہ کیا

613

یونائیٹڈ ورکرز یونین کے وفدنے وائس چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید نجمی عالم صاحب سے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ملاقات میں یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیرمین جوزف صنم۔صدر حاجی پنھل خان مگسی۔جنرل سیکٹریری محمد اکرام خان چیف آرگنائزر اکبر معید یوسفی۔جوائنٹ سیکٹریری عبدالحکیم کلیری۔ سینئر وائس چیرمین ناظم خان۔وائس چیرمین آمر جلیل مگسی۔ولی محمد بلوچ ۔چن زیب خان۔ریحان الٰہی۔وحید بلوچ نے شامل تھے۔رہنماؤں نے مزدوروں کے مسائل سینئر ملازمین کی پرموشن D.P.C2 2012 میڈیکل۔فنڈ۔ واجبات۔سن کوٹا۔اور موجودہ مسائل سے آگاہ کیا۔وائس چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید نجمی عالم صاحب نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کی دوران عبداللہ جان۔محمد زبیر انصاری۔استاد نور محمد۔تاج الرحمان۔ یعقوب قندھاری۔ہارون مگسی موجود تھے۔