وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمونے نیشنل کالج آف آرٹس لاہومیں نئے گریجویٹ بلاک کاسنگ بنیاد رکھا اور این سی اے ڈیجیٹل سٹوڈیو کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نئے بلاک کے تعمیر سے زیادہ تعداد میں طلبہ و طالبات کو این سی اے میں داخلے کا موقع مل سکے گا۔ این سی اے کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں آرٹ کے اداروں میں نمایاں مقام حاصل ہے یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی۔ جلد این سی اے نئے کیمپسز کی تعمیر کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل سٹوڈیو لیب کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کا درجہ ملنے پر طلبہ و طالبات اور فکیلٹی کو مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کے لئے جتنا بجٹ اس حکومت نے دیا ہے اتنا ماضی کی کسی حکومت نے نہیں دیا۔ کرونا کے باعث سکولز کی بندش کے حوالے سے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اب ایسے حالا ت نہیں کہ سکولز بند کئے جائیں۔ پہلے ہی سکولز کی بندش کے باعث کافی نقصان ہو چکا ہے۔