پنگریو میں پولیس گردی کاواقعہ،احتجاجی مظاہرے اوردھرنے پنگریو میں پولیس گردی کاواقعہ

682

احتجاجی مظاہرے اوردھرنے۔تفصیلات کے مطابق پنگریوپولیس نے شہرکے مہاجرمحلے سے دس سالہ بچے اقراررجپوت کو نشہ آورماوافروخت کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیابیٹے کی گرفتاری اورتھانے منتقلی کی اطلاع ملنے پربچے کاوالدشہرکاموٹرسائیکل مکینک اکرم راجپوت جب تھانے پہنچاتوپولیس نے اس کے گرفتاربیٹے کورہاکرکے اکرم راجپوت کوگرفتارکرلیااوراس سے گٹکے برآمد ہونے کادعوی کرکے اس کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی پنگریوتھانے کے اے ایس آئی مقصوداحمدسہتوکی فریادپردرج کی جانے والی ایف آئی آرمیں دعوی کیاگیاہے کہ اکرم راجپوت سے ماواگٹکے اورمین پڑیاں برآمدکی گئی ہیں پولیس نے گرفتارموٹرسائیکل مکینک کولاکپ کردیااکرم راجپوت کی گرفتاری اوراس کے خلاف منشیات کامقدمہ درج ہونے کی اطلاع ملنے پراس کی وارث خواتین۔بچے اورموٹرسائیکل مکینک سراپااحتجاج بن گئے اورانہوں نے پریس کلب پنگریوکے سامنے الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیے اوردھرنے دیے اس موقع پراکرم راجپوت کی بیوی آمنہ۔بیٹی مہوش اوردیگرنے میڈیاکے سامنے روتے ہوئے بتایاکہ پنگریوپولیس نے ان کے ساتھ بہت ظلم کیاہے آمنہ راجپوت نے کہاکہ پولیس نے پہلے اس کے معصوم بیٹے کوبلاجوازطورپرگرفتارکیااوراسے تھانے لے جاکرتشددکانشانہ بنایاجب میراشوہراپنے بیٹے کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پرپنگریوتھانے گیاتوپولیس نے بچے کورہاکرکے اسے گرفتارکرلیااوراس سے منشیات برآمدہونے کاجھوٹامقدمہ درج کردیاانہوں نے کہاکہ پوراشہرگواہ ہے کہ میراشوہرنہ منشیات فروخت کرتاہے نہ ہی استعمال کرتاہے مگرپولیس نے کسی کے کہنے پرپہلے میرے کم سن بیٹے کوبلاجوازگرفتارکیااوربعدمیں میرے شوہرکوجھوٹے کیس میں نامزدکرکے اسے لاکپ کردیاجس کانوٹس لیاجائے اورہمیں انصاف فراہم کیاجائے دریں اثنا موٹرساِئیکل مکینک ایسوسی ایشن پنگریونے بھی اکرم راجپوت کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااوردھرنادیامیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے نمائیندوں وکیل ملک۔ذوہیب علی اورعبدالخالق پنجارونے کہاکہ اکرم راجپوت کی گرفتاری پولیس گردی ہے اکرم راجپوت اپنے بیٹے کی گرفتاری کاپتہ چلنے پرخودتھانے گئے تھے مگرپولیس نے ان کی گرفتاری ان کے گھرسے ظاہرکرکے ان سے منشیات برآمدہونے کاجھوٹادعوی کیاہے احتجاجی مظاہرین نے آئی جی سندھ اورایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیاکہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے اوراکرم راجپوت کوانصاف فراہم کیاجائے بصورت دیگرپنگریومیں شٹرڈاون ہڑتال کی جائے گی احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پرنعرے بازی بھی کی۔