وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں صنعتیں لگانے والے چینی سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کریں گے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم سے چینی کاروباری وفد نے ملاقات کی ، عمران خان نے خصوصی اقتصادی زونز میں دلچسپی لینے پر غیر ملکی صنعتکاروں سے تشکر کا اظہار کیا۔ وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داد، ڈاکٹر شہباز گل، خالد منصور اور چین کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا کہ چینی تاجر گلاس، سیرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں، پاکستان میں ایک مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ لگا رہی ہے، اس سے سمارٹ فونز کی سالانہ درآمد پر بہت زیادہ زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی اورروزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے،اس موقع پروزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی حمایت کریں گے، خصوصی اقتصادی زونز میں اپنی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی پر ان کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور چین نہ صرف ماضی اور حال میں جڑے ہوئے ہیں بلکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں تک بھی متحد رہیں گے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے عوام میں قائم قابل قدر تعلقات کو سراہتا ہے، پاکستان میں صنعتیں لگانے والے تمام چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات دی جائیں، سڑکوں اور یوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔