شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگریفرنس‘ سماعت 26 نومبر تک ملتوی

322

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔ جمعے کو دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف آج بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہیں، جس پر عدالت نے
ایک روز کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار ہوا ہے، اس کی حد تک تفتیش ہونی ہے۔ نیب کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ابھی تو اس کیس میں 4 سے 5 مزید گرفتاریاں ہونی ہیں۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ 25 نومبر سے 6 دسمبر تک میں انگلینڈ جا رہا ہوں، اس کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ آج کل ویسے انگلینڈ جانا خطرناک ہے، جس پر عدالت میں قہقہہ لگا۔