چین شمالی کوریا کو امریکا کے خلاف استعمال کر سکتا ہے‘ مبصرین

204

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور چین کے موجودہ تعلقات کے تناظر میں مبصرین کا کہنا ہے کہ چین امریکا کو شمالی کوریا کے ذریعے بلیک میل کرسکتا ہے۔ واشنگٹن تھنک ٹینک کے عہدے دار یون سن کا کہنا ہے کہ 2بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلے کے تناظر میں چین شمالی کوریا کو پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر آلہ کار سمجھتا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ایک اہل کار ایونز ریوریکا بھی کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے تعلقات میں خرابی کی وجہ سے چین شمالی کوریا کو محفوظ اثاثہ سمجھتا ہے، کیوں کہ چین کی طرح شمالی کوریا بھی خطے میں امریکا کی عسکری موجودگی کا مخالف ہے۔ مسابقت کی دوڑ میں چین اس نظریے کو مزید تقویت دے گا۔