سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر ڈویژن میں روبیلا اور خسرہ سے بچائو کے لیے ویکسین مہم جاری، چوتھے روزخیرپور میں101 فیصد، گھوٹکی میں 111 فیصد اور سکھر میں106 فیصد حدف حاصل کیا گیا ہے۔ مہم میں 9 ماہ تا 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین کی جائے گی یہ مہم 15 نومبر تا 27 نومبر 2021ء تک جاری رہے گی۔ سکھر ڈویژن میں مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرتسلیم اختر خمیسانی نے بتایا کہ مہم کے دوران تیسرے روز حدف 87648 رکھا گیا ہے جس میں سے 88954 حدف حاصل کیا گیاجس کے لیے 724 آئوٹ ریچ ٹیمیں، 111 فکسڈ ٹیمیں اور 16 موبائل ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں اور مہم کے تیسرے روز خیرپور ضلع میں101 فیصد حدف حاصل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر جمیل احمد مہر نے بتایا کہ سکھر ضلع میں حفاظتی ویکسین کی ٹیموں کو56000بچوں کا حدف مقرر کیا گیا،مہم کے دوسرے روز 426 آئوٹ ریچ ٹیمیں، 5 موبائل ٹیمیں اور 74 فکسڈ ٹیمیں مقرر کی گئیںچوتھے روز ٹیموں کی جانب سے 59000 بچوں کو ویکسین کی گئی جس کا تناسب 106 فیصد رہا۔ اس کے علاوہ گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور احمد جسکانی نے بتایا کہ مہم کے چوتھے روز گھوٹکی میں59596 بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا جس میں سے 66630 بچوں کو ویکسین کی گئی جس کا تناسب 111 فیصد رہا ، جس کے لیے 596 آئوٹ ریچ ٹیمیں، 5 موبائل ٹیمیں اور 66 فکسڈٹیمیں میں مقرر کی گئی۔