سکھر( نمائندہ جسارت) پولیس کا انوکھا کارنامہ زندہ اے ایس آئی کے بیٹے کو نوکری دینے کی جھوٹی رپورٹ پیش ، اے ایس آئی کے بیٹے کو سن کوٹہ پر نوکری کی جھوٹی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی، پولیس نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں جھوٹی رپورٹ جمع کرائی، جواب دہی پر پولیس افسران نے غلط بیانی پر عدالت سے معافی مانگ لی، تھانہ روہڑی کے اے ایس آئی علی محمد کا 28 جون 2015ء کو انتقال ہوا تھا، 2018ء میں مرحوم اے ایس آئی کے بیٹے نے سن کوٹہ پر نوکری کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کی، عدالت میں رپورٹ جمع کی گئی کہ یکم جون 2012ء پر مرحوم کے بیٹے کو نوکری دے دی ہے، عدالت میں سماعت پر پولیس افسران پیش ہوئے عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا، افسران نے عدالت سے معافی مانگ کر اے ایس آئی کے بیٹے کو نوکری دینے کا لکھ کر دیا۔ اے ایس آئی کے بیٹے عرفان علی میرانی نے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی کی پولیس نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں جھوٹی رپورٹ جمع کرائی ہے۔