راولپنڈی(صباح نیوز) مظہر آباد کے علاقے میں گھر کے اندرگیس لیکیج کے باعث آتشزدگی سے والدہ2 معصوم بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو1122 کے مطابق 28سالہ مسماۃ نادیہ فیضان، ڈیڑھ سالہ حسن رضا اور3 سالہ احمد رضا کے ساتھ کمرے میں سو رہی تھی کہ اٹھ کر کمرے کی لائٹ کا سوئچ آن کیا تو گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔آگ اس قدر شدید تھی ماں کو دونوں بچوں سمیت وہاں سے نکالنے کا موقع ہی نہ ملا اورتینوں جھلس کر دم توڑ گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے فائر فائٹرز و پیرا میڈیکس اسٹاف موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پاکر جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا ۔آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا،فائر فائٹنگ و ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر 10 گاڑیوں و اسٹاف نے حصہ لیا۔