کراچی میں پیٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی

569

کراچی: صدر میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔

پارکنگ پلازہ کے قریب پیٹرول پمپ پر پیٹرول منتقل کرنے والے ٹینکر میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، سڑک کو دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے بند کر کے آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی کی گئی۔

فائر فائٹرز کو شدید مشکلات درپیش رہیں تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔