سندھ ہائی کورٹ نے 5کلو چرس برآمدگی کیس میں ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی

279

سندھ ہائی کورٹ نے 5کلو چرس برآمدگی کیس میں ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میںجسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں بینچ نے 5 کلو چرس برآمدگی کیس میں ملزم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ملزم نور اللہ کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ملزم کو بری نہیں کیا جا سکتا۔ ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے سال 2020 میں ملزم کو ساڑھے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کے قبضے سے 5 کلو چرس ملی تھی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ تھانہ سعید آباد میں درج کیا گیا تھا۔