ایرانی حکومت نے اپنے باشندوں پر امریکی پابندیاں مسترد کر دیں

292

تہران:ایران حکومت نے پانچ ایرانی شہریوں اور ایک ملکی گروپ پر عائد کی جانے والی نئی امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی شہریوں پرلگنے والی پابندیاں بے بنیاد ہیں، امریکا ایرانی باشندوں پر پابندی لگانے کے بجائے سہولیات فراہم کرے۔

خیال رہے کہ امریکی حکومت ایرانی شہریوں اور گروپ پر الزام لگایا  تھا کہ انہوں نے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی، ایرانی باشندوں نے آن لائن غلط فہمیاں اور غلط معلومات پھیلائیں تاکہ امریکی ووٹروں کی رائے پر اثر انداز ہوا جا سکے۔