چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی عوام کے لیے تباہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور احد خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیتی جلسیسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ ہم روزگار دیتے ہیں، چھینتے نہیں ہیں اور گھر بناتے ہیں، گراتے نہیں ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں، روزگار چھینا جا رہا ہے اور ان کے گھر بھی گرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران یہ نعرے بھی لگائے کہ چھین رہا ہے اب کپتان، روٹی کپڑا اور مکان۔