چین نے سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے طبی انشورنس اور امدادی نظام کو بہتر بنانے کے لیے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔
ریاستی کونسل کے جنرل آفس سے جاری گائیڈ لائنز پر مشتمل دستاویز کے مطابق سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بنیادی طبی انشورنس سسٹم، سنگین بیماریوں کے لیے صحت کے خصوصی منصوبوں اور طبی امداد کے نظام کے ذریعے فراہم کردہ سیکورٹی نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔دستاویزمیں سیکورٹی نیٹ کے ہر حصے کے کام کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت اور انشورنس کی فراہمی میں تمام اداروں کے باہمی تعاون پر زور دیا گیاہے۔ طبی امداد کے لیے امیدواروں کی اہلیت کی وضاحت کرتے ہوئے، دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سنگین بیماریوں کی وجہ سے غربت کا شکار ہونے والے افراد حق دار ہوں گے، دستاویز میں اس نظام تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانے کا عہد بھی کیا گیاہے۔