بلاول بھٹو نے کرتاپور راہداری کا کریڈٹ والدہ کو دے دیا

310

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کرتاپور کو ویزا فری راہداری بنانے کی سب سے پہلے تجویز شہید محترمہ نے دی تھی۔بابا گرونانک کے 552 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں   بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے نہیں تھی۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو گرونانک کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور گرونانک کے یوم پیدائش پر دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان سکھ یاتریوں کا دوسرا گھر ہے۔گرونانک نے بھائی چارے اور انسانیت دوستی کا پیغام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 1973ء￿  کا آئین پاکستان میں آباد تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔