دشمن ملک کے جاسوس کے نام سے ملک کی عزت اور پارلیمنٹ کا وقار خاک میں ملا دیا گیا، احسن اقبال

490

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن ملک کے جاسوس کے نام سے قانون پاس کر کے ملک کی عزت اور پارلیمنٹ کا وقار خاک میں ملا دیا گیا،جمعہ کوجاری کئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ دشمن ملک کے جاسوسوں کو این آر او دے کر کسی ملک کی پارلیمنٹ اپنے منہ پر کالک نہیں ملتی،دشمن ملک کے جاسوس کے نام سے قانون پاس کر کے ملک کی عزت اور پارلیمنٹ کا وقار خاک میں ملا دیا گیا احسن اقبال نے کہا کہ اپنی حکومت جاتی دیکھ کر عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو این آر او دینا شروع کر دیا ہے۔