لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور کلیکٹر وسیم تابش کی ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔جسٹس شہرام سرور چودھری نے ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی ۔ عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے درخواست ضمانتوں کی مخالفت کی۔