ریاض (سید مسرت خلیل )ریاض ایلیٹ گیم چینجرز (آرای جی سی) کرکٹ اکیڈمی کے بانی اور کوچ محمد عظیم الدین نے معروف صحافی سید مسرت خلیل کو ریاض میں اکیڈمی آنے کی دعوت دی ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں، انتظامیہ کے میڈیا منیجر ارشد نور محمد، امپائرنگ اور ٹیم کوآرڈینیٹر سید میر علی، کپتان اور نائب کپتان نے ان کا اکیڈمی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔عظیم الدین نے آر ای جی سی کی دعوت قبول کرنے پر سید مسرت خلیل کا شکریہ ادا کیا۔ صحافت اور کھیل کے میدان میں ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں سب سے کم عمر کھلاڑی کی 5 سال ہے اور سب سے بڑے کی عمر 53 سال ہے اور بہت سے سینئر کھلاڑی سعودی عرب کی تمام کرکٹ ایسوسی ایشن میں پرفارم کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بھارت، پاکستان، سری لنکا، آسٹریلیا، کینیڈا، ملائیشیا، برطانیہ، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان میں سعودی انڈر 16، انڈر 19 کھلاڑیوں کو آن لائن کوچنگ، تربیت فراہم کر رہے ہیں اور اعلیٰ کارکردگی کے ذریعے وقتاً فوقتاً ان کی ترقی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گروپوں کی کوچنگ اور ان کی ذہنی، جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ کو یقینی بنانے ہیں تاکہ وہ قومی سطح پر نمائندگی کرنے کے لیے تیار رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای پی سی اے (مشرقی صوبہ کرکٹ ایسوسی ایشن) ڈبلیو پی سی اے (ویسٹرن پرونس کرکٹ ایسوسی ایشن) ایم ایم سی اے (مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن) ، ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن اور ریاض کرکٹ لیگ میں میری کوچنگ اور رہنمائی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔مسرت خلیل نے اپنی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی فٹنس اوراپنے کھیل کے شعبے پر توجہ دیں۔اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ عظیم الدین نے مسرت خلیل اکیڈمی کی کٹ اور میمنٹو پیش کیا۔ یاد رہے کہ اکیڈمی نے ٹیم سعودی کو بھی بہترین کھلاڑی فراہم کیے ہیں۔