فیصلہ ساز حکومت کیساتھ ہیں‘5سال پوری کریگی‘ اعتزاز احسن

326

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر اور مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فیصلہ ساز حکومت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، یہ 5سال پوری کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز اورمولانافضل الرحمن حکومت کے جانے کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے۔ آج صورتحال ان کے بیانات کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مشترکہ اجلاس کی کارروائی غیر معمولی تھی۔ 18ویں ترمیم پر مشترکہ تجاویزاوررائے سامنے
آئی تھیں۔ عدالتی فیصلوں پر رائے بیان کرنا کم کردیا ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ای وی ایم سے متعلق عدالت عظمیٰ یا ہائیکورٹ جاسکتی ہے لیکن اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کے بعد معاملے میں عدالتی مداخلت نہیں ہوسکتی۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا 221ووٹ حق میں سامنے آئے ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے، لیکن ووٹ کا حق دینے کے طریقے پر حکومت کو اپوزیشن کی قیادت سے بات کرنی چاہیے تھی۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ ن لیگ موقف بدلنے میں دیرنہیں کرتی ان کی بات نہیں کروں گا۔ ای وی ایم نے آنا ہی ہے ،بات صرف اعتماد کی ہے۔