شریف اور زرداری کا فیملی سیاست میں قصہ پارینہ ہے، فوادچوہدری   

226

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ شریف اورزرداری فیملی سیاست میں قصہ پارینہ ہیں،

اگلے دوسال پاکستان کی تاریخ کے اگلے2عشروں کی سیاست طے کریں گے۔ سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے۔اگلے دوسال پاکستان کی تاریخ کے اگلے2عشروں کی سیاست طے کریں گے۔1990کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دوسالوں میں طے ہے۔

شریف اورزرداری فیملی سیاست میں قصہ پارینہ ہے۔فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کوایک بارپھرکہتا ہوں کہ عدالت کے بجائے اسپیکرآفس آئے اصلاحات کے لئے آپ کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے نظام کوپہلے صرف سمجھیں آپ کے تمام خدشات دورکریں گے۔اورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کے حق پرپیچھے نہیں ہٹ سکتے یہ ہماراانتخابی وعدہ تھا