ساہیوال: میڈیکل کالجز میں داخلہ کے حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پالیسی تبدیل ہونے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزز کا بورڈز سپیشل ا متحانات میں شامل نئے اور ضمنی امتحان دینے والے طلبا کو بغیر رزلٹ کے میرٹ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ سرا سر زیادتی ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزز کی پالیسی پر میڈیکل کالجوں میں ادا خلہ کیلئے اپلائی کرنے والے طلبا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس پالیسی سے بہت سے میرٹ پر آنے والے طلبا اس سال داخلوں سے محروم رہ جائیں گئے، طلبا کا موقف بورڈز کے ضمنی امتحانات میں شامل ہونے والے اور دوبارہ امتحان پر امتحان دینے والے اور نئے طلباء کو میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے اگلے سال شامل کیا جائے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پالیسی کے مطابق ایم کیٹ میں کم نمبر آنے والے طلبا سے بھی دوبارہ امتحان لیا جائے طلباء نے مطالبہ کیا۔