راولپنڈی: پولیس  کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی

279

راولپنڈی :راولپنڈی پولیس نے 2الگ الگ کاروائیوں میں قمار بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی میں5ملزمان گرفتار کر کے دائو پرلگی رقم ،تاش کے پتے ،پتنگیں اورڈوریں برآمد کر لیں۔

 تھانہ وارث خان پولیس نے تا ش پر جواکھیلنے والے عبداللہ ،یاسر علی ،عبدالرحمن عرف مانی اور محمد شرجیل سے دائو پر لگے1ہزار 470روپے اورتاش کے پتے برآمد کرلئے ادھرتھانہ صادق آباد پولیس نے پتنگ فروشی کے الزام میں خرم شہزاد کو گرفتار کر کے80 پتنگیں اور9 ڈوریں برآمد کر لیں۔#/s#