ژوب:گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشین ژوب کے صدر فتح خان مندوخیل اور جنرل سیکرٹری مولانا مشہود شاہ اخوندزادہ کا کہنا ہے کہ پروموشن نہ ھونے کی وجہ سے بلوچستان کے اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سال سے جونئیر کیڈر کے ہزاروں اساتذہ پروموشن اور ایس ایس ٹیز سروس سٹریکچر کا انتظار کرتے کرتے ریٹائر ہو چکے اور ہو رہے ہیں، ملازم دشمن اقدام پر بیوروکریسی اور حکومتی رویے کے خلاف بلوچستان کے اساتذہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور صوبائی قیادت کی خاموشی پر بھی اساتذہ مایوس ہیں۔
گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشین کے اراکین کا کہنا تھا اے کے تمام اضلاع کے قائدین ایس ایس ٹیز کے سروس سٹریکچر اور پچاس فیصد پروموشن کوٹہ پر آواز بلند کریں اور صوبائی قیادت خاص کر چئرمین مشاورتی کونسل نورجان شان رند اساتذہ کے دیرینہ اور فوری حل طلب مسائل پر کونسل کا اجلاس بلائے تاکہ سروس سٹریکچر اور پروموشن کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔