فیصل آباد: برائلر مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ،برائلر مرغی کا گوشت مزید7روپے مہنگا کر دیا گیا، ریٹ 377 روپے کلو ہوگیا، انڈے بھی مہنگے، 185 روپے درجن فروخت ہونے لگے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گوشت 377روپے کلو ہوگیا ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 254اور پرچون ریٹ 260روپے کلو مقرر کیا گیا ہے ۔
فارمی انڈے 185 روپے کے درجن فروخت ہونے لگے ہیں، انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 430 روپے ہوگیا ہے۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹ میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا اس اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 364 روپے فی کلو جبکہ زندہ مرغی کا پرچون ریٹ 251 روپے فی کلو کی سطح پر دیکھنے میں آیا۔ فارمی انڈے 185 فی درجن کی سطح پر مستحکم رہے۔