کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی سی بی کی اجازت سے اور پاکستان کرکٹ کلب کے زیراہتمام منعقدہ آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں شمیل کرکٹ کلب نے اعصام حنیف کی تباہ کن بولنگ کی بدولت شمع اسپورٹس کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیدی شمع اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39۰1 اوورز میں 170 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ساجد انصاری نے 75 رنز اور عثمان صلاح الدین نے 45 رنز اسکور کیے۔ شمیل کرکٹ کلب کی جانب سے اعصام حنیف نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 24 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں شمیل کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 174 رنز 23 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ تحسین شاہد نے ناقابل شکست 68 رنز محمد اذان نے 50 رنز اور آدریش ناظم نے 30 رنز اسکور کیے۔ شمع اسپورٹس کے سبحان بخاری نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں محمد حْسین کرکٹ کلب نے سمیع آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت قصبہ اسپورٹس کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی قصبہ اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38۰2 اوورز میں 148 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی میاں علی نے 40 رنز جبکہ اکرم علی اور بختیار خان نے 18 ، 18 رنز اسکور کیے محمد حسین کرکٹ کلب کی جانب سے محمد نوید اور عدیل ملک نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ عاقب رضوی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں محمد حسین کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 150رنز 13۰3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سمیع آفریدی نے 8 چوکّوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 86 رنز اسکور کیے۔ جبکہ عاقب رضوی نے سات چوکّوں اور تین چھکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے۔ قصبہ اسپورٹس کی جانب سے محمد اعجاز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔