ایران کا عالمی معاینہ کاروں کو جوہری تنصیب تک رسائی سے انکار

183

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے کوابھی تک ایران میں ٹیسا کاراج سنٹری فیوج پارٹس ورکشاپ میں نگرانی کے کیمرے دوبارہ نصب کرنے کے لیے رسائی نہیں دی جارہی، حالاں کہ یہ اقدام ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔ یہ بات بدھ کے روز ویانا میں قائم آئی اے ای اے کی جاری کردہ دوسری سہ ماہی رپورٹ میں کہی گئی۔اس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسپکٹروں کو ایرانی جوہری تنصیبات میں متعین سیکورٹی حکام کی جانب سے ضرورت سے زیادہ جسمانی تلاشیوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔