الیکشن کمیشن کے اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ‘ مریم اورنگزیب

120

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن چور عمران صاحب اگلے الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کی قانون سازی کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج کی قانون سازی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے، آج کی قانون سازی ماورائے آئین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، یہ ایک غیر جانبدار اور آزاد الیکشن کمیشن پر حملہ ہے، یہ انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ عوام کی رائے کے قتل کے سازش اور منصوبہ بندی ہے، انتخابی اصلاحات سازش ، دھونس اور دھمکی سے نہیں بلکہ پارلیمانی مشاورت سے ہوتی ہیں،یہ انتخابی اصلاحات کی قانون سازی نہیں بلکہ سلیکٹڈ عمران صاحب کا الیکشن چوری کا منصوبہ ہے۔