کرتارپور راہداری کھولنے کا بھارتی فیصلہ خوش آئند ہے‘ شاہ محمود

293

اسلام آباد(آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلے کو خوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایسا ہی ماحول پیدا کرے، پاکستان میں جتنی بھی اقلیتیں ہیں انہیں اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام کے حوالے سے کہا کہ کرتار پور راہداری کا کھلنا ایک اچھی پیش رفت ہے۔