چین کی عطیہ کردہ سائنو ویک نوول کرونا وائرس ویکسین کی 20لاکھ خوراکوں پر مشتمل ایک اور کھیپ لے کر آنیوالاطیارہ کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن پہنچ گیا ہے۔
کمبوڈیا کے وزیراعظم سمدچ ٹیکو ہن سین نے پنوم پن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی ویکسینز کا خیرمقدم کیا۔ اس تقریب کو ریاست کے نیشنل ٹیلی ویژن آف کمبوڈیا کی جانب سے وزیراعظم کے سرکاری فیس بک پیج، ریاست کے سب سے بڑے آن لائن خبر رساں ادارے فریش نیوزاور متعدد دیگر ٹی وی چینلوں نے براہ راست نشر کیا۔ ہوائی اڈے پرمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سمدچ ٹیکو ہون سین نے کہا کہ چین کی بروقت اور باقاعدگی سے ویکسین کی فراہمی کے ساتھ کمبوڈیا طے شدہ ہدف سے پہلے ہی اجتماعی قوت مدافعت تک پہنچ چکا ہے اور حال ہی میں نئے معمول کے مطابق ملک میں تمام شعبوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔