راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں پیدائش و اموات کی رجسٹریشن معطل ہوگئی، نادرا سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے سے راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں پیدائش و اموات سرٹیفکیٹس کا اجراء رک گیا، نادرا سسٹم اپ ڈیٹ نہ کرنے اور سرٹیفکیٹس روکنے کے باعث یو سی کی سطح پر بھی ہزاروں کیس التوا کا شکار ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور اس سلسلے میں چیئر مین نادرا اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے مدد کی درخواست کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی نظا م کی بحالی سے قبل پیدائش و اموات کے تمام سرٹیفکیٹس جاری ہورہے تھے۔