اسرائیلی فوج کے وائس چیف آف اسٹاف ہرتشے ہیلفی نے کہا ہے کہ ایران، شام لبنان اور غزہ کی پٹی میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے خطے کا امن خراب کر رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے میں امریکا کا بنیادی شراکت دار رہے گا اور ساتھ ہی وہ مشترکہ بنیادی اصولوں اور اقدار کی بھی مکمل پاسداری کرے گا۔ہیلفی نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر لنڈا تھامس نے منگل کے روز اسرائیل کے دورے کے سلسلے میں اسرائیلی فوج سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق امریکی خاتون سفیر کے دورے کے موقع پر اسرائیلی فوج کے وائس چیف آف اسٹاف سمیت سینئر ذمے داران نے سیکورٹی چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لیے عملی رد عمل پر روشنی ڈالی۔