چین اسرائیل کے ساتھ تعلقات کوفروغ دیتا رہے گا،چینی صدر

319
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، چینی صدر

بیجنگ: چین کے صدرشی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک  اگلے سال اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کی تقریبات کو پُر وقار طریقہ سے بنایا جائے گا۔

چینی صدر نے کہا کہ اگلا سال دونوں ممالک کے درمیان جدت پر مبنی شراکت داری کی پائیدار،صحت منداور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے طور پر منایا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم کرنے پر خوشحالی آئے گی۔

شی جن پھنگ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ کے ساتھ فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چین اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اپنے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔