کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ(سی پی سی)کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد اقتصادی ترقی زیادہ متوازن، مربوط اور پائیدار ہو گئی ہے۔ گزشتہ صدی کے دوران پارٹی کی اہم کامیابیوں اور تاریخی تجربات پر مبنی جاری قرارداد میں کہا گیا ہیکہ چین کی مجموعی ملکی پیداوار1 ہزار کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ فی کس جی ڈی پی 10ہزار امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔چین کی اقتصادی طاقت، سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں اور جامع قومی طاقت نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہےـ
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ معیشت اب اعلی معیار کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو زیادہ موثر، مساوی، پائیدار اورمحفوظ ہے۔یہ قرارداد 19ویں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے چھٹے مکمل اجلاس میں منظور کی گئی جو 8 سے 11 نومبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔