سعودی سفیر نواف بن سعود المالکی کی سربراہی میں سعودی وفد کی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات، پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت، کراچی میں 2011 میں سعودی سفارتکار پر دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرلیاگیا۔
اس موقع پر سعودی وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ اور برادرانہ ہیں پاک سعودی تعلقات تاریخی ہیں جن پر دونوں ممالک کو فخر ہے سعودی وفد کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کا پاک سعودی باہمی تعلقات کے فروغ میں جو کردار ہے وہ قابل ستائش ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سینئی تشکیل شدہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تیس دن میں اپنی رپورٹ پیش کریگی دہشتگردی واقعہ میں ملوث تمام افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا سعوی سفارتکار 2011دہشتگردی واقعہ بہت افسوسناک تھا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر قائم ہیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکرز ہمارا ایک قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکرز کی دیکھ بھال پر سعودی حکومت کے مشکور ہیں۔ سعودی وفد کی وزیرداخلہ سے ہونے والی ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ ملاقات میں سعودی وفد میں سعودی وزارت داخلہ کے افسران بھی شریک تھے ۔