حکومت جادو اور زائچوں سے چلائی جا رہی ہے، شازیہ مری

181
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، شازیہ مری پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سیدنیئر حسین بخاری اورشازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران نااہل اور ناتجربہ کار ہیں ،انہیںعوام کا کوئی خیال نہیں ،مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،کمزور معیشت سے ملکی دفاع کو خطرہ درپیش ہو سکتا ہے،حکومت جادو اور زائچوں سے چلائی جا رہی ہے،حکومت نے مشترکہ اجلاس بلا نے کے بعد موخر
کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے خوفزدہ ہے،مشترکہ اجلاس میں ای وی ایم سمیت کوئی بھی کالا قانون منظور نہیں ہونے دینگے،ایک جج کی جانب سے سابق چیف جسٹس پر الزامات کی تحقیقات ہونی چاہہییں،ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف ریفرنس کو فوری طور پر ٹیک اپ کیا جائے جبکہ آئندہ وزیر اعظم بلاول زرداری ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ جس ملک کی معیشت کمزور ہو وہ ترقی کی جانب گامزن نہیں ہو سکتا،نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی،اس سے ملکی دفاع کو خطرہ درپیش ہو سکتا ہے،مقتدر حلقوں کو اسکا نوٹس لینا ہوگا۔شازیہ مری نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے،ملک سلیکٹڈ حکمرانوں کے قبضے میں ہے،ان کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام پریشان ہے،حکومت جادو اور زائچوں سے چلائی جا رہی ہے،عوام کے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل بن چکا ہے۔