کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے 2 روزہ سندھ اسپورٹس بورڈ آل سندھ علامہ اقبال باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے، بروز جمعرات جمعہ 19,18نومبر کو استاد علمہ محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں منعقد ہوں گے۔ جس میں سندھ کے تمام ڈویڑن کے سینئر کلاس کے باکسرز، وزن 92,92,86,81 ,75,71,67,73.5, 60,57,54 ,51,48کلو گرامز میں حصہ لیں گے۔سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق تمام سینئر باکسرز کے وزن و ڈڑاز جمعہ 19نومبر کو 8:00بجے تا 10:30 بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب، ککری گراؤنڈ ہوں گے۔ اس ٹورنامنٹ کے مقابلوں کے دوران 38 ویں قومی باکسنگ چمپئن شپ 2021 منعقدہ لاہور کے لیے سندھ باکسنگ ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ فائنل اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اختر عنایت بھرگڑی ہوں گے۔کوباکسروں میں انعامات کریں گے۔