سندھ ہائی کورٹ میں گوٹھ کو ریگولرائز کرنے سے متعلق سماعت

192

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل مل سے متصل گوٹھ کو ریگولرائز کرانے سے متعلق درخواست پر درخواست گزار کے وکیل سے ممبر بورڈ آف ریونیو کو فریق بنانے کی ہدایت کردی۔ منگل کو میں پاکستان اسٹیل مل سے متصل گوٹھ کو ریگولرائز کرانے سے متعلق علی محمد جوکھیو گوٹھ مکینوں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے موقف دیا کہ تین سو سال سے یہاں رہ رہے ہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ یہ اراضی پاکستان اسٹیل مل کو دی جا چکی ہے۔ یہاں کوئی گوٹھ نہیں۔عدالت نے ممبر بورڈ آف ریونیو کو فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔