ایران پر امریکی پابندیاں نا انصافی پر مبنی ہیں،ترک وزیر خارجہ

262

ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیاں نا انصافی پر مبنی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ایران پر یکطرفہ معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہیے اور2015 میں جوہری معاہدے کو ختم کرنے والے ملک کو دوبارہ حصہ بنناچا ہیے۔مولود جاویش اوغلو نے مزید کہا کہ امید ہے ویانا میں عنقریب شروع ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں ایران پر پابندیاں ختم ہونگی۔