چینی وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم گلوبل انٹرپرینیورز مذاکرات میں شریک ہوں گے 

154

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ سولہ تاریخ کو ورلڈ اکنامک فورم گلوبل انٹرپرینیورز مذکرات سے ورچوئل خطاب کریں گے اور مختلف ممالک کے صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت اور تبادلہ خیال کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے ورلڈ اکنامک فورم گلوبل انٹرپرینیورز مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ اس وقت دنیا کو بدستور وبا کا سامنا ہے، عالمی معیشت کی بحالی کو متعدد غیر یقینی اور غیر مستحکم عوامل کا سامنا ہے۔ عالمی برادری، بالخصوص ملٹی نیشنل کمپنیاں، چین کی اقتصادی ترقی کے مستقبل اور پالیسی رجحانات پر گہری توجہ دے رہی ہیں، اور چین کے ساتھ گہرا تعاون اور مزید وسعت ان کی عمومی توقع ہے۔

چاو لی جیان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ مذاکرات سے عالمی برادری کو چین کی اقتصادی صورتحال، اقتصادی پالیسیوں اور ترقی کی سمت کو مزید جامع اور درست طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی، بین الاقوامی برادری بالخصوص عالمی کاروباری اداروں کے ساتھ چین کے تعاون کو گہرا کرنے میں مدد ملے گی اور تمام فریقوں کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی تاکہ بحران اور چیلنجوں کا مشترکہ طور پر جواب دیا جائے  اور عالمی معیشت کی مستحکم بحالی کو فروغ دیا جائے۔