حکومت جادو اور زائچوں سے چلائی جا رہی ہے، شازیہ مری

381

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی شازیہ مری  نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران نااہل اور ناتجربہ کار ہیں ،انہیں عوام کا کوئی خیال نہیں ،مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی نے کہا کہ کمزور معیشت سے ملکی دفاع کو خطرہ درپیش ہو سکتا ہے،حکومت جادو اور زائچوں سے چلائی جا رہی ہے،حکومت نے مشترکہ اجلاس بلا نے کے بعد موخر کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے خوفزدہ ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس میں ای وی ایم سمیت کوئی بھی کالا قانون منظور نہیں ہونے دینگے،ایک جج کی جانب سے سابق چیف جسٹس پر الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیئں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بریفنگ پر پابندی عائد کر دی ہے، جس ملک کی معیشت کمزور ہو وہ ترقی کی جانب گامزن نہیں ہو سکتا،نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی۔