قومی اسمبلی اجلاس: مراد سعید کے ن لیگ پروار

219
cabinet was dismissed

 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مواصلات مراد سعید نے مسلم لیگ ن کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جرنیلوں کی کوک سے  جنم لینے والی ن لیگ جمہوریت اور اور ملک کی سلامتی کی بات کیسے کر رہے ہیں سب کو معلوم ہے اسامہ بن لادن کے ساتھ انہوں نے کیا کیا،جب عدالتوں میں پیشگی کی تاریخ قریب آتی ہے تو یہ میڈیا پر بیانات دیتے ہیں اور نئے بحران پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں  قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی صدارت میں ہواس جلاس میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ  جمہوری سوچ کی بات کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں جرنل ضیاالحق اور جیلانی کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والوں کے منہ سے جمہوریت کی بات اچھی نہیں لگتی جب بھی اپوزیشن کی عدالت میں سماعت ہوتی ہے جو کہ سترہ تاریخ کو عدالت حاضری ہوگی تو یہ ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں عمران خان پانامہ نہیں لے کر آیا ،  یہ پوری دنیا کی کرپٹ ترین شخصیات کا نام اس لیکس میں آیا اور ملک کو چھوڑ کر بھاگ گیا ،نواز شریف کی کرپشن انٹرنیشنل اداروں میں منظر عام پر آیا ہے مراد سعید نے مزید کہا  ہمارے ملک میں خواتین کی عزت ہے ایک کیس بنا ہوا ہے اس سے راہ فرار اختیار کرنے کی سازشیں کرتے ہیں اور نواز شریف کے دور حکومت میں رانا شمیم کو 2015 میں گلگت بلتستان میں چیف جسٹس لگایا گیا تھا۔