خلیج عمان میں ایرانی ہیلی کاپٹر کی امریکی بحری بیڑے سے چھیڑ چھاڑ

150

امریکی وزیر دفاع پینٹاگان نے کہاہے کہ خلیج عمان میں موجود امریکی جنگی بحری جہاز کے انتہائی قریب ایک ایرانی ہیلی کاپٹر کو پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔ امریکی حکام نے اس پیش رفت کو خطرناک واقعہ قرار دیا ہے۔ادھر ایرانی ذرائع ابلاغ میں ایرانی ہیلی کاپٹر کے امریکی بحری جنگی جہاز کے قریب پرواز کرنے کی تصاویر شائع کی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ایرانی ہیلی کاپٹر کو 11 نومبر کے روز آبنائے عمان میں امریکی بحری بیڑے یوایس ایس ایسکس جہاز کے قریب پرواز کرتے دیکھا گیا۔ ایرانی ہیلی کاپٹر نے بحری بیڑے سے تقریبا 25 گز کی دوری پر سمندر کی سطح سے 10 گز کی بلندی پر تین مرتبہ پرواز کی۔ جان کربی نے بتایا کہ یہ ایک خطرناک امر جو خطرناک صورت حال کی جانب بڑھ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب مسلح فورسز اس انداز سے پرواز کرنے لگے تو لا محالا آپ دوسروں کو کشیدگی اور ایک دوسرے کی جانب سے غلط فیصلوں سے متعلق خبردار کیا کرتے ہیں، یہ کسی کے بھی فائدے میں نہیں۔پینٹاگان ترجمان نے مزید کہا اگرچہ یہ معاملہ امن وسلامتی سے ختم ہو گیا، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ واقعہ پیشہ وارانہ اور محفوظ تھا، ایسا بالکل بھی نہیں تھا۔ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے 11 نومبر کو خلیج عمان میں امریکی بیڑے کے انتہائی قریب پرواز کرتے ہوئے ایرانی ہیلی کاپٹر کی پرواز کے واقعے کا ویڈیو کلپ جاری کیا تھا۔