نئی دہلی(شِنہوا)چین نے گزشتہ ہفتے کوویڈ-19کی ایک نئی ویکسین متعارف کرائی ہے جسے منہ کے ذریعے سانس لیتے ہوئے لیا جاسکتا ہے۔ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ نے چینی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سانس کے ذریعے لی جانے والی ویکسین چین کی ممتاز ویکسین ساز چھن وی کی ٹیم اور بائیوٹیک کمپنی کین سائنو بائیو لوجیکس نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ نئی تیار کردہ ویکسین سے پیدا ہونے والی قوت مدافعت جسم میں لگائی جانے والی ویکسین سے کہیں بہتر ہے۔ویب سائٹ نے کمپنی کے حوالے سے مزید کہا کہ سانس کے ذریعے لی جانے والی ویکسین بچوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی کیونکہ یہ کم تکلیف دہ ہے اور اس طرح یہ درد اور سوجن سے بچاتی ہے۔