سکھر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری و دیگر کا اظہار تعزیت

114

سکھر(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالحفیظ بجارانی، امیرضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری نے گوٹھ سالارجوکھیو جا کر ناظم جوکھیو کے قتل پر انکے بھائی محمد افضل جوکھیو سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوںنے دعائے مغفرت و رحمت کی، علاوہ ازیں انہوںنے مقتول کے ورثا کے وکیل ایڈووکیٹ محمد اصغر شیخ اور دیگر لیگل ایڈ کمیٹی سے بھی ملاقات کی اور کیس کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔