ملک کو باہر سے نہیں اندر سے خطرات لاحق ہیں،شیخ رشید

164

اسلام آباد(آن لائن )وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے نمٹنے کے لیے تیا ر ہیں اور وفاقی پولیس احسن انداز میں نمٹ لے گی،افغانستان میں بھوک و افلاس سے اموات ہو رہی ہے اور بچے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے پولیس ہیڈ کوارٹر میں شہدا پیکیج کی تقسیم کے موقع پر کیا۔انہوںنے کہا کہ اتنا احتجاج ہائیڈ پارک میں نہیں ہوتا جتنا ڈی چوک میں ہوتا ہے ،صوبوں کا مسئلہ ہو تو وہ بھی ڈی چوک پہنچ جاتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے، پی ڈی ایم آئے تو ان سے احسن طریقے سے اسلام آباد پولیس نمٹے گی،پی ڈی ایم قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گی تو ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں لیکن ہمیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔وزارت داخلہ نے سابق چیف جسٹس کے حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ تمام وزراتوں کی جوابدہ نہیں ہے تو ان وزارتوں سے متعلق سوالات ان کے وزرا سے کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میرے ماتحت 26 محکمے مجھ سے اس ہی حوالے سے بات کریں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اس انتخابی اصلاح کو ووٹ دیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے مناظر ہیں لوگ اپنے بچے بیچ رہے ہیں ہمیں اپنے پڑوسیوں کاخیال رکھنا چاہیے۔